• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے امریکا ’ڈو مور‘ کہتا تھا اب ہم ’ایبسولوٹلی نو‘ کہتے ہیں، مراد سعید

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر مواصلات وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پہلے امریکا ’’ڈو مور‘‘ کہتا تھا اب ہم ’’ایبسولوٹلی نو‘‘ کہتے ہیں، وزیراعظم کے فیصلوں سے پوری قوم خوش ہے، یہ پہلی اپوزیشن ہے جس کو قیمتوں میں کمی پر تکلیف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ایک بیان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کے دور میں امریکا کو ایبسلیوٹلی ناٹ یعنی بالکل نہیں کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے امریکا پاکستان کو ڈو مور کا حکم دیتا تھا مگر اب عمران خان اسے بالکل نہیں کہتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید