• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈاکٹر عرفان فرید کا ساہی وال ہسپتال کا دورہ

ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈاکٹر عرفان فرید نےٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبے چیک کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر امان اللہ قاضی ، ڈاکٹر محمد اقبال ،ڈاکٹر مظہر اقبال قاضی ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عرفان فرید نےانسداد پولیو مہم بارے بتایا کہ پولیو ٹیموں کے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ۔ ضلع بھر میں 3 روزہ مہم میں 5 لاکھ 77 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے 1400 ٹیمیں گذشتہ روز سے کام کر رہی ہیں۔
تازہ ترین