گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے صدر وقار حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی کی قیادت میں ڈویژن گوجرانوالہ کی تمام بار کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اور ممبر پنجاب بار کونسل حافظ انصار الحق ، غلام عباس تارڑ ، سعید بھٹہ ، امتیاز نور ملک پر مشتمل 40رکنی وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن سے ملاقات کی جس میں یک نکاتی ایجنڈا چیف جسٹس کے سامنے رکھا گیا جس میں صرف ہائیکورٹ بنچ کے فوری قیام کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا تاہم یہ ملاقات 4گھنٹے تک جاری رہی جس میں ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ ڈویژن کے ممبران نے صرف ایک پوائنٹ پر ہی زور دیا چیف جسٹس نے وکلاء کو ہائیکورٹ بنچ کے قیام کی مکمل یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ بنچ کیلئے دیگر معاملات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے جن پر مشاورت کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے لہٰذا 26مئی کو نکالی جانیوالی ریلی کو17جولائی تک ملتوی کر دیا جائے تاکہ حکومت اور ہائیکورٹ انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کوفیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے جس کے بعد 40رکنی وفد نے چیف جسٹس کی اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے 17جولائی تک ریلی ملتوی کر دی ۔