گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلع گوجرانوالہ کے سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں آج سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہو گا ۔سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی ہو گی ۔ چھٹیاں نہ کرنے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کینسل کر کے انہیں سیل کر دیا جائے گا اور مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائیں گے ۔اس سلسلہ میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔یہ بات ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ صہیب عمران نے بتائی ۔