ملتان(این این آئی ) گریژن کمانڈر میجر جنرل حسنات عامر گیلانی کی زیر صدارت گریژن ہیڈکوارٹرز ملتان میں قومی سطح کے چینی پروجیکٹس کی سیکورٹی اور دوسرے اہم امور سے متعلق کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فوجی ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ملتان اور ڈیرہ غازیخان کے چینی پروجیکٹس ہیڈاور چینی نمائندوں کو بھی مدعو کیاگیا اوران کے مسائل کافوراًحل اور تدارک کیاگیا ۔کانفرنس کا مقصدچینی انجینئرز کو مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کرنا تھا ۔