• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 سال بعد بھٹو خاندان کے کسی فرد کا دورہ اوکاڑہ، بلاول عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے آج آئیں گے

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج عوامی لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اوکاڑہ آئیں گے۔26سال بعد بھٹو خاندان کے کسی شخص کی اوکاڑہ آمد ہو رہی ہے ،اس سے پہلے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو 1996میں آخری مرتبہ اوکاڑہ آئیں تھیں،وہ اوکاڑہ کو پنجاب کا لاڑکانہ کہتی تھیں،پیپلز پارٹی کی2008کی حکومت میں اوکاڑہ ضلع سے سا بق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو،سید صمصام علی بخاری وفاقی وزراء جبکہ صوبائی وزیر محمد اشرف خان سوہنا صوبائی وزیر تھے،اس وقت بلاول بھٹو اوکاڑہ آ رہے ہیں تو منظور وٹو آزاد حیثیت کے دعویدار ہیں،صمصام بخاری پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر جبکہ اشرف سوہنا پی ٹی آئی کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوارڈی نیٹر ہیں۔