• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: فاترالعقل سمیت 2 بچوں سے زیادتی، وڈیو فلم بنا لی

رحیم یار خان (سٹی رپورٹر) نامعلوم اوباش ملزمان نے کمسن فاترالعقل سمیت 2بچوں کو زیادتی کانشانہ بناڈالا،وڈیوفلم بناکربلیک میل کرنے کی کوشش کی ،تفصیل کے مطابق پہلاواقعہ چک45 اے کے رہائشی8سالہ فاترالعقل اویس کے ساتھ پیش آیا جس کی والدہ عابدہ پروین نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا8سالہ بیٹا اویس فاترالعقل ہے جوکہ گھرکے باہرکھیل رہا تھاکہ نامعلوم اوباش ملزم اسے ورغلا کر ہمراہ لے گیا اور زیادتی کانشانہ بنایا اور فرارہوگیاجبکہ دوسرا واقعہ بدلی شریف کے رہائشی12سالہ محسن کے ساتھ پیش آیا جواپنے گھر سے مسجد جارہا تھا کہ اسی دوران ملزم شعیب نے پسٹل کے زورپر اسےبیٹھک میں لے جاکر زیادتی کانشانہ بنایا اورموبائل فون سے وڈیو بھی بنالی ،پولیس نے ایک واقعہ کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں اندراج کرلیا جبکہ دوسرے واقعہ کی چچا کی جانب سے دی جانیوالی تحریری شکایت کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ کااندراج نہ کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید