• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا لانگ مارچ عوام کو روٹی کپڑا مکان دلانے کیلئے ہے، پیپلز پارٹی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ عوام کو روٹی‘ کپڑا اور مکان کی سہولیات دلانے کیلئے ہے۔۔ ان خیالات کا اظہار لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں عوام رابطہ مہم کے دوران عمائدین علاقہ و کارکنان پیپلز پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنمائوں نے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد پہنچنے پر تاریخ ساز استقبال کیا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کامران حسین، راجہ شاہد پپو، راجہ محمد علی منہاس اور دیگر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صرف عوام کی مشکلات کے حل کیلئے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے رہنمائوں راجہ خالد محمود‘ مجید میر‘ راجہ امتیاز عرف منا‘ چوہدری افتخار احمد‘ رضوان سنی‘ راجہ حمید‘ حسنین طاہر میر‘ ایاز خان پپو‘ راجہ ساجد عمر اور توصیف بٹ پر مشتمل وفد نے لانگ مارچ کے سلسلے میں کارکنوں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔
اسلام آباد سے مزید