• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے شین وارن کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں برائن لارا نے کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور میں بےآواز ہوں۔

برائن لارا نے کہا کہ میں لفظی طور پر نہیں جانتا کہ اس صورتحال کا خلاصہ کیسے کروں، میرا دوست چلا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔

برائن لارا نے شین وارن کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شین وارن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید