4 مارچ 2022 کو شین وارن کے انتقال کے بعد کھیل کی دنیا سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے، آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے اور اپنے پیچھے تین بچے چھوڑ گئے۔
شین وارن کے بچے کون ہیں؟
شین وارن نے سال 1995 میں سیمون سے شادی کی تھی جن سے سال 2005 میں طلاق ہوگئی تھی جبکہ اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔
بروک وارن:
شین وارن کے بچوں میں سب سے بڑی اُن کی بیٹی بروک ہیں، جو 1997 میں پیدا ہوئیں۔
سابق اسپن باؤلر نے اپنے انسٹاگرام پر 24 سالہ بیٹی بروک کے ساتھ کئی تصاویر پوسٹ کیں۔
جیکسن وارن:
شین کے اکلوتے بیٹے جیکسن وارن ہیں جوکہ 22 سال کے ہیں اور اپنے والد کی طرح سخت محنت کرنے سے گھبراتے نہیں۔
اس کے علاوہ وہ سال 2020 میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔
جنوری 2022 میں، آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جیکسن کی شین کے ساتھ تصویر کھینچی گئی تھی اور 2021 میں، باپ اور بیٹے کی جوڑی نے مینز ہیلتھ آسٹریلیا کا فرنٹ کور شیئر کیا۔
جیکسن ایک پیشہ ور پوکر کھلاڑی ہے اور اپنے والد کے ساتھ مقابلہ کرنا پسند کرتے تھے۔
سمر وارن:
سمر وارن 2001 میں پیدا ہوئیں، سمر، شین اور سیمون کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں، ان کے انسٹاگرام بائیو کے حساب سے وہ ایک گیمر ہیں۔