• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری سے خطے کی معیشت میں انقلابی بہتری آئے گی، احسن اقبال، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں،چینی سفیر

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاک چین تعلقات جیو اسٹرٹیجک دور سے جیو اکنامک دور میں داخل ہو گئے ہیں ،اقتصادی راہداری سے خطے کی معیشت میں انقلابی بہتری آئے گی،جبکہ چینی سفیرنے کہا ہے  کہ پاکستان اور چین کے مفادات مشترکہ ہیں۔اسلام آباد میں پاک چین سفارتی تعلقات کے پینسٹھ سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا  کہ پاک چین دوستی کے پینسٹھ سال دونوں ممالک کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہاس عرصہ کے دوران  دونوں ممالک کے نے مختلف امور پر بین الاقوامی سطح پر یکساں موقف اپنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی جیو اسٹریٹیجک سے جیو اکنامک دور میں داخل ہو چکی ہے۔ چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کی معیشت میں انقلابی بہتری آئے گی، جبکہ پاکستان کے معاشی اعشاریے 2013کی نسبت بہتر ہیں۔تقریب سے خطاب میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی شراکت دار ہے، جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا ایک سڑک ایک خطے کا ویژن خوشحالی کا ضامن ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان اور چین کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ چین کی تیز رفتار ترقی دنیا کے لئے مثال ہے۔
تازہ ترین