ایرانی فوج نے زیر زمین ڈرونز اور میزائل اڈے کی رونمائی کردی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق زیر زمین ڈرونز اور میزائل اڈے کی تقریب رونمائی میں پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت اور حکام نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے فوجی اڈے کا معائنہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق زیر زمین فوجی اڈا ایران کے پہاڑی سلسلے کے درمیان قائم کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زیر زمین اڈے میں زمین سے زمین مار کرنے والے میزائل اور ڈرون نصب کیے گئے ہیں۔