• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ روڈ میپ پر اتفاق ہوگیا، ایران

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ روڈ میپ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری چیف محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری مسائل کے حل کے لیے آئی اے ای اے سے اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ جون کے آخر تک روڈ میپ پر اتفاق ہوا ہے، جس میں جوہری پروگرام سے متعلق سوالات کی دستاویزات دینے پر اتفاق کیا ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے گذشتہ رات ایران پہنچے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید