• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی لائن کی پوزیشن کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، لیاقت علی چوہدری

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما لیاقت علی چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک سیز فائز لائن کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی کنٹرول لائن کو عالمی سرحد بنانے جیسی باتیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی ہے ۔ریاست جموں کشمیر کے دونوں اطراف سیاسی قیادت کے پاس اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ کنٹرول لائن کی متنازع حیثیت تبدیل کر تے ہوئے کنٹرول لائن کو عالمی سرحد بنائے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات اور باتیں کرنے والے کشمیر ی عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک کشمیر ی عوام نے مسئلہ کشمیر کو سیاسی اور سفارتی سطح پر زندہ رکھا ہوا ہے اور ہر طرح کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ایک طر ف گلکت وبلتستان کو عبوری صوبہ بنا نے اور آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی باتیں کی جاتی ہیں، اس سے عوام کے ذہنوں میں یہ بات آتی ہے کہ بھارت کی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس صورتحال کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے اٹھانا آزاد کشمیر حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ لیاقت علی چوہدری نے کہا آزاد کشمیر کے سیاستدان اور آزاد کشمیرحکومت پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ وہ قوام متحدہ کی اجازت اور اقوام متحدہ کی امن آرمی کے زیراہتمام کنٹرول لائن توڑنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ پوری کشمیر ی قوم کنٹرول لائن توڑنے کیلئےتیار ہے ۔ آزاد کشمیر حکومت اور کشمیر ی قیادت اپنے اندر جرأت اور قومی آزادی کا جذبہ پیدا کرے، بیان بازی سے کام نہ لے ۔ چوہدری لیاقت علی نے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک اقوام متحدہ کی امن آرمی کے زیراہتمام کنٹرول کھول دیں، عوام کو ریاست کے دونوں اطراف آنے اورجانے کی سہولت دی جائے ۔

یورپ سے سے مزید