آسٹریلوی کرکٹ اسٹار شین وارن کا تھائی لینڈ کے ایک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، آخری رسومات کے لیے میت اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔
آسٹریلیا کے بے مثال کرکٹر شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق کرکٹر کی موت طبعی ہے۔
شین وارن کی موت کے بعد تھائی پولیس حکام نے پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق کرکٹر کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے سے خون کے دھبے ملے ہیں۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز 52 سالہ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
شین وارن کو آسٹریلیا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، حکومت نے ان کی تدفین کو اسٹیٹ فیونرل کا درجہ دیا ہے۔