یورپین کونسل کے صدر چارلس مشیل نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے آج ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کا احوال بتادیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’یوکرین کی جنگ پر آج انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بات کی۔‘
چارلس مشیل کے مطابق اس گفتگو میں انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم کو بتایا کہ ’اس تنازعے سے کثیرالجہتی نظام، بین الاقوامی تعاون اور اقتصادی ترقی کو خطرہ ہے۔‘
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’جنگ بندی تک پہنچنا، انسانی بنیادوں پر راہداریوں کا قیام اور مزید جانوں کے ضیاع کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔‘