• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏ایران کی دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں حملوں کی وارننگ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

‏ایران نے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کی وارننگ ‏جاری کردی۔

‏ایران کے میڈیا آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں کے رہائشی حملوں کے پیش نظر علاقہ خالی کردیں۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران کا دعویٰ ہے کہ ان مقامات پر امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات کو ممکنہ اہداف قرار دے چکا ہے۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ برادر پڑوسی ملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غیر ملکی جارحین کو اپنے خطے سے نکال باہر کریں اس لیے کہ ان جارح ملکوں کی واحد تشویش صرف اسرائیل کے لیے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید