بیجنگ اور آکلینڈ سے دبئی کی پروازوں کو مسقط اتار لیا گیا۔
فلائٹ کنٹرولر کے مطابق لندن، سیؤل، کوالالمپور سے دبئی کی پروازوں کی المکتوم ایئر پورٹ پر لینڈنگ کروا دی گئی۔
بینکاک، ہانگ کانگ، سڈنی کی پروازوں کو بھی المکتوم ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔
دبئی ایئر پورٹ سے مختلف ممالک کی 50 سے زائد پروازیں روانگی کی منتظر ہیں۔
دبئی سے پروازوں کی روانگی میں اوسط تاخیر 125 منٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔
واضح رہے کہ دبئی ایئر پورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے ایئر پورٹ کی طرف جانے والی پروازوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا تھا۔
دبئی حکام کے مطابق ایئر پورٹ پر ایک ڈرون نے ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا، حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
قبل ازیں ایران نے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کی وارننگ جاری کی تھی۔
ایران کے میڈیا آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں کے رہائشی حملوں کے پیشِ نظر علاقے خالی کر دیں۔