• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، اسرائیل کو حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں 500 افراد گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کو حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں 500 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کو معلومات فراہم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان نے احتجاج کرنے والے شہریوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے دشمن ممالک کو بھیجی۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد کو گرفتار  کرنے کی اطلاع دی تھی۔

ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم کا کہنا ہے کہ 20 افراد کو فوجی اور سیکیورٹی اثاثوں کے مقام کی تفصیلات اسرائیل کو بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید