• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کا شراب پیتے وائرل ویڈیو پر سخت ردّ عمل

فیروز خان، فائل فوٹو
فیروز خان، فائل فوٹو 

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے گزشتہ روز کی  وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے بعد سخت ردّ عمل دیا ہے۔ 

 فیروز خان کی فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو میں وہ خاکی رنگ کے لفافے میں لپٹی ہوئی ایک بوتل سے کچھ پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے شراب نوشی کررہے ہیں۔

تاہم، اب خود فیروز خان نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اس حوالے سے اپنے ردِعمل کا اظہار کرنے کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ’سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ کسی نے اس وقت بنائی جب وہ کچھ اچھا وقت گزارنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’آپ سب لوگ ان کی نجی زندگی کے بارے میں اپنی اپنی رائے لے کر آگئے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’تم لوگ جاننا چاہتے ہو کہ اس ویڈیو میں وہ کیا پی رہے تھے‘۔

اتنا کہنے کے بعد فیروز خان اپنے سامنے میز پر پڑی ہوئی بوتل کے اوپر سے خاکی لفافے کو ہٹا دیتے ہیں تو اس کے اندر سے ایک سافٹ ڈرنک ’روور‘ کی بوتل نکلتی ہے۔

فیروز خان نے مزید کہا کہ’یار تم لوگ ہر بات کا بتنگڑ بنادیتے ہو اور وہ کسی کو بھی اپنی نجی زندگی کی مصروفیات کے بارے میں کسی کو جواب دہ نہیں ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید