پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 12 افغانیوں سمیت 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے جڑواں شہروں میں ترنول، کرال، نصیرآباد اور ائیرپورٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔
12 افغانیوں سمیت 55 مشتبہ افرد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا، سرچ آپریشن انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر کیا گیا۔