• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سولر پلیٹیں لگوانے کی آڑ میں 55 وارداتیں، ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں سولر پلیٹیں لگوانے کی آڑمیں 55 سے زائد وارداتیں کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم سولر پلیٹس لگوانے کی ڈیل کر کے نوسر بازی کرتا تھا۔

ملزم شہریوں کو ورغلا کر موبائل اور نقد رقم لے کر بھاگ جاتا تھا۔

گرفتار ملزم گزشتہ 3 سال سے معصوم شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا۔

ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید