• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمیٰ آغاکی بھارت میں اوورسیز سٹیزن کارڈ کیلئےدرخواست

Salma Agha Filed Petition Against Overseas Citizen Card Of India
پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کے بعد اب پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ سلمی آغاپر بھی بھارتی رنگ چڑھ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمیٰ آغا نے حکومت کو انڈیا میں اوورسیز سٹیزن کارڈ کے حصول کے لئے درخواست دے دی ہے جس کے تحت وہ جب چاہیں گی بھارت آ جا سکتی ہیں اور جتنا عرصہ چاہیں بلا روک ٹوک وہاں قیام کر سکتی ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ درخواست کا جائرہ لے رہے ہیں جلد ہی کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔واضح رہے سلمی آغا اس وقت برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں ۔
تازہ ترین