تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ انہیں حکومت کی نیت پر شک ہے، پانا کمیشن کے مشترکہ ضابطہ کار کے لیے کمیٹیاں وقت گزارنے کا بہانہ ہیں، پاکستان ایسے کمیشنوں کا قبرستان ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے راولپنڈی میں وکلا سے خطاب میں مزید کہا کہ پاناما لیکس پر قائم ٹی او آر کمیٹی سے زیادہ امید نہیں،ہم چاہتے ہیں اب کی بار کمیشن کام کر کے دکھائے ، ماضی کی طرح بے نتیجہ کمیشن قائم کرنے کامقصد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وکلا نے کرپشن اور پاناما لیکس کے معاملے پر وکلاء نے نظر نہ رکھی تو مک مکا کا شکار ہو جائیں گے، چیف جسٹس سے تحقیقات کرانے کے مطالبے پر سب کا اتفاق ہے، حکومتی ادارے تحقیقاتی اداروں پر اثر انداز رہے۔
شاہ محمود قریشی نےکہاکہ امریکا نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی،صرف احتجاج کافی نہیں، امریکی سفیر کو ملک بدر کرنا چاہیے۔
رہنما تحریک انصا ف کاکہناتھاکہ وزیراعظم کو آکسفورڈ سٹریٹ گھومنے کے بجائے پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے، اب عوام کرپشن سے نجات چاہتی ہے۔