• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لمپنی اسکین سے متاثرہ جانوروں کا گوشت کھایا جا سکتا ہے، ورلڈ اینمل ہیلتھ آرگنائزیشن

فرانس میں قائم ورلڈ اینیمل ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ لمپی اسکن سے متاثرہ جانوروں کا گوشت کھایا جا سکتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ اینیمل ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ لمپی اسکین سے متاثرہ جانور کا گوشت مضر صحت نہیں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گائےکا گوشت اچھی طرح پکاکر اور دودھ اچھی طرح ابال کر استعمال کرنا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مویشیوں  کے اندر  لمپی اسکین بیماری کا وائرس سامنے آیا ہے، جس کی حکومت نے بھی تصدیق کردی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ مویشیوں میں لمپی اسکین بیماری وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، لمپی اسکن کی بیماری مچھروں، مکھیوں اور کھٹمل کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہلے سے دستیاب بھیڑ، بکری کی پاکس ویکسین لمپی اسکن وائرس کیخلاف مؤثر ہے۔

نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن بیماری بہاولپور، کراچی، جامشورو، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے مویشیوں میں پائی گئی ہے۔

صحت سے مزید