• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اتحادی آج روس کیخلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کریں گے، صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی آج روس کیخلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کریں گے۔

 واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا روس کے ساتھ معمول کے تجارتی تعلقات ختم کردے گا۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا روس کے سی فوڈ اور ڈائمنڈز سمیت دیگر اشیاء پر پابندی لگائے گا۔ ہماری پابندیاں، برآمدی کنٹرول اور روسی معیشت کو کچل رہی ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ روس کو لگژری سامان کی برآمد پر بھی پابندی لگا رہے ہیں۔ روس نے اگر یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ 

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، روس کو حاصل سب سے پسندیدہ ملک (موسٹ فیوریٹ نیشن) کا درجہ ختم کررہا ہے۔ امریکا اور جی سیون اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ روس آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملٹی لیول فنانسنگ نہ لے سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید