• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 7 ٹینکرز ضبط، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی تھیفٹ سیل نے غیر قانونی طریقے سےپانی چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرکے 7ٹینکرز ضبط کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل عبدالواحد شیخ کا کہنا تھا ملزمان غیر قانونی طریقے سے واٹر بورڈ کی لائنز کو لیک، پانی زیر زمین ٹینکو ں میں جمع ، جوہڑوں، گڑھوں میں جمع ہونے والا آلودہ اور مضر صحت پانی ٹینکروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے، پانی چوروں اور ٹینکرز مافیا کے خلاف گڈاپ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر اور اورنگی ٹاؤن ڈسٹرکٹ ویسٹ میں آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ملیر میں 4ملزمان امجد خان ، عالم زیب ، شاد علی،، کاشف سے 5ٹینکرزجبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ملزم ریاض سے دو ٹینکرز قبضے میں لئے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید