• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا بدترین لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) جماعت اسلامی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیےنیپرا کے چیئرمین کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے حوالے سے خط ارسال کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نیپرا بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے، کے الیکٹرک کے خلاف فوری کارروائی کرے،AT&Cکی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف اپنے 3اپریل2024کے فیصلے پر عمل درآمد کرائے اور کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے،کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے خلاف منگل 7مئی کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے عوامی پریس کانفرنس کریں گے،منعم ظفر خان نے اپنے خط میں مزیدکہاکہ نیپرا قوانین کے مطابق جو صارفین بجلی کا بل وقت پر ادا کرتے ہیں انہیں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید