کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں اطائی ڈاکٹرنے غلط انجیکشن لگا کر کمسن بچے کی جان لے لی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 5Gکچی آبادی 40نمبر گلی کے قریب گھر میں قائم ایک ڈاکٹر کی کلینک میں ڈیڑھ سالہ محمد ارباب ولد عبدالصمد کو طبیعت ناساز ہونے پر علاج کے لئے لایا گیا ، جہاں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگانے سے بچہ کی موت واقع ہوئی ،جس پر اہل خانہ نے اطائی ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کیا ۔