• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات لائق تحسین، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قونصل جنرل ڈاکٹر حمادعبید ابراہیم سلیم الزابی کو قائد روم اور آئی ٹی کی مارکی کا دورہ کروایا، طالب علموں نے معزز مہمانوں کا پرجوش طریقہ سے استقبال کیا، ڈاکٹر حماد عبید ابراہیم نے کہا کہ آئی ٹی کلاسز ایک اچھا اقدام ہے اس سے نوجوان روزگار سے منسلک ہوں گےگا ، قونصل جنرل نے کہا کہ گورنرسندھ کے تمام فلاحی اقدامات لائق تحسین ہیں، علاوہ ازیں گورنر سندھ سے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم اور دارالعلوم کراچی کے نائب صدر مفتی ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی علمائے کرام نے گورنر سندھ کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ آئی ٹی شعبہ میں گورنر سندھ کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید