حکومت نے اپنی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کو راضی کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔
وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی ق لیگی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے۔
ذرائع کے مطابق حافظ طاہر اشرفی نے چوہدری برادران سے ملاقات شروع کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ق لیگ سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی حمایت کی درخواست کی ہے۔