پرتھ(اے پی پی)عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے برطانیہ کو تیسرے اور آخری ہاکی ٹیسٹ میچ میں ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے ہرا کر سیریز 2.0سے جیت لی۔ جیمی ڈائر نے دو گول اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے سیمن اورچرڈ، بلیک گوورز اور مارک نوولز نے ایک، ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 2-2 گول برابری پر ختم ہوا تھا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔