ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے لیے کچھ مسائل پر امریکا کے فیصلے کی ضرورت ہے۔
تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے پر پہنچنے کے لیے کچھ اہم معاملات ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق کچھ اہم معاملات پرامریکا کو فیصلہ کرنا ہے۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے پر بات چیت روس کے پابندیاں ہٹانے کے مطالبے پر رک گئی ہے۔ روس نے ایران روس تجارت پر پابندیاں نہ ہونے کی ضمانت مانگی ہے۔