کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ ٹیم کے کوچ محمد طارق گجر ڈینگی حملے کے باعث قومی باکسنگ کیمپ جوائن نہیں کرسکے، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ریو اولمپک2016 کے کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ اسلام آباد کے پی ایس بی سینٹر میں جاری ہے جہاں 20 سے زائد کھلاڑی ٹریننگ لے رہے ہیں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو تربیتی دینے کیلئے تھری اسٹار کوچ ارشد حسین اور ون اسٹار کوچ چوہدری طارق گجر کے ناموں کا اعلان کا تھا لیکن طارق گجر ڈینگی بخار کے باعث قومی کیمپ جوائن کرسکے جن کی غیرموجودگی میں فیڈریشن نے پاکستان آرمی محمد نثار کو ٹیم کا دوسرا کوچ مقرر کیا۔ ورلڈ باکسنگ کوالیفائنگ رائونڈ کے مقابلے 14 سے 26 جون تک آذر بائی جان کے شہر باکو جس کی تیاری کیلئے پاکستانی کھلاڑی اس وقت جناح اسپورٹس کمپلکس میں صبح و شام کے دو سیشز میں بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔ امید ہے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ماہ رمصان میں بھی جاری رہے گا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے یہ اولمپکس کوالیفائی رائونڈ میں کھیلنے کا آخری موقع ہوگا۔