• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس پھر سے پھیلنے لگا، شینزن شہر میں لاک ڈاؤن

چین میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اس نے پونے دو کروڑ آبادی والے شینزن شہر میں لاک ڈاؤن بھی لگادیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ چینی شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کوویڈ-19 وائرس کے بعد یہ چین میں کیسز سے دوسرا بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ 

اس حوالے سے ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد آبادی والے شینزن شہر میں چینی حکومت نے لاک ڈاؤن لگادیا ہے۔ 

اس شہر میں بسنے والوں کو تین مراحل میں ٹیسٹنگ کروانی ہوگی اور صرف اسی کے لیے وہ اپنے گھروں سے باہر آسکیں گے جبکہ وہاں بسز اور سب ویز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ 

 اسی طرح شہر میں موجود تمام بزنسز کو یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے کام کریں، البتہ ضروری سروسز کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ 

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق شینزن کے شہری دوسرے شہر نہیں جاسکتے، جبکہ خصوصی حالات میں وہ صرف ٹیسٹ کروانے اور اس کی منفی رپورٹ آنے کے بعد ہی شہر سے باہر سکتے ہیں جبکہ ٹیسٹ کی رپورٹ 24 گھنٹے پہلے دینی ہوگی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید