تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے اجلاسوں میں اراکین کی تعداد کم ہونے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں راجا ریاض اور خواجہ شیراز سمیت دیگر ایم این ایز شامل ہیں، حالیہ 5 اجلاسوں میں ارکان قومی اسمبلی شریک نہیں ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حالیہ اجلاسوں میں ترین گروپ کے 10 ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس میں نہ آنے والے ارکان میں ایم پی اے عمر آفتاب، نذیر بلوچ، امین چوہدری، افتخار گوندل، عبدالرسول سانگھا، قاسم لنگا، آصف مجید شامل ہیں۔
ن لیگی نائب صدر حمزہ شہباز سے ملاقات میں ترین گروپ کے 7 ایم پی ایز شریک ہوئے جبکہ گروپ کے 5 ایم پی ایز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرکے اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں فیصل جبوانہ، اسلم بھروانہ، عمر آفتاب اور خرم لغاری شامل ہیں۔