• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بلگیج نے صرف عائشہ عُمر کو انسٹاگرام پر کیوں فالو کیا؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان نے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔

حال ہی میں عائشہ عُمر نے انوشے اشرف کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

دورانِ گفتگو میزبان احسن خان نے عائشہ عُمر سے پوچھا کہ ’کیا واقعی تُرک اداکارہ اسرا بلگیچ نے اُنہیں انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے؟‘ جس پر عائشہ عُمر نے مُسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’جی ہاں! یہ سچ ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ معجزہ کیسے ہوا۔‘

عائشہ عُمر نے کہا کہ ’میں ذاتی طور پر اسرا بلگیچ کو نہیں جانتی لیکن مجھے اُن کا کام بہت پسند ہے اور میں اُن کے بارے میں جاننا پسند کروں گی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ اسرا بلگیچ نے مجھے کیوں فالو کیا لیکن شاید اُنہیں میرا تبصرہ یا بیان سوشل میڈیا پر پسند آیا ہوگا جس کے بعد اُنہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں کہ جنہیں اسرا بلگیچ نے فالو کیا، عائشہ عُمر سے قبل اُنہوں نے کسی پاکستانی اداکارہ کو فالو نہیں کیا ہوا تھا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید