• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے ایک ہی باری میں کوہلی، بریڈمین، لارا، پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی باری کھیل کر ان لیجنڈز کو پیچھے چھوڑا
بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی باری کھیل کر ان لیجنڈز کو پیچھے چھوڑا

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے بڑی باری کھیل کر ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان ٹیم کو مشکلات سے نکالنے والے بابر اعظم نے 196 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ 

اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ریکارڈ بک میں نام درج کرواتے ہوئے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے لمبی اننگز کھیلنے والے کپتان بن گئے۔ 

بابر سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈان بریڈمین (آسٹریلیا)، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)، ویرات کوہلی (بھارت) اور برائن لارا (ویسٹ انڈیز) جیسے نامور بیٹرز کپتانوں کو پیچھے چھوڑا۔ 

ڈان بریڈمین نے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 173 ناقابلِ شکست رنز بنائے تھے، ویرات کا اسکور 156، برائن لارا کا 153 ناٹ آؤٹ جبکہ رکی پونٹنگ کا 141 رنز تھا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید