• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا ہے کہ حکومت بالکل خطرے میں لگ رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خالد مگسی نے کہا کہ حکومت نہیں کرسکتے تو کیوں درد سرد لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، بلوچستان اور اپنے پارٹی مفادات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

بی اے پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطمئن نہیں تھے، ساڑھے 3 سال بہت تنگ تھے، حکومت بالکل خطرے میں لگ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنا فیصلہ الگ کریں گے، معاملات کو پرکھیں گے اور بات بھی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید