کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ کے نواحی علاقہ لنڈیوال میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون2 بچوں سمیت جاں بحق،5زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ ٹرائبل سب ڈویژن میں شامل علاقہ لنڈیوال میں گھر کے اندر پیش آیا جہاں گیس سلنڈر پر کھانا پکایا جا رہا تھا اس دوران اسکول سے بچے آئے اور کھانا کھانے کچن میں جونہی پہنچے اس دوران اچانک گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجےمیں ایک خاتون اور دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2خواتین اور3بچے شدید زخمی ہو ئے ہیں ،واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈویژن ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔