پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومتی ممبران کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج عمران خان حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں، اگر انھوں نے اپنی ضد جاری رکھی تو اگلے مرحلے میں وفاقی وزراء کو بھی سامنے لے آئیں گے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ اگر ان کو وفاقی وزراء کے نام پتہ چلے جو اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں تو ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے تو خود ان سے کہا ہے کہ خان صاحب کو معاملات کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ہے۔ خان صاحب کو مشورہ ہے کہ وزرا جو بیانات دے رہے ہیں ان پر مت جائیں۔ عوام بھی دھانسو وزرا کے بیانات پر مت جائیں سب ہم سے رابطہ میں ہیں۔