• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی شہریوں کو یورپی یونین ممالک میں ایک سال تک قیام کی اجازت، بل منظور

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپین یونین نے یوکرین سے نکلنے والے تارکین وطن کیلئے فوری تحفظ کا بل منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے تحت یوکرین کے شہری یورپین یونین کے کسی بھی ممبر ملک میں ایک سال تک صرف اپنی رجسٹریشن کروا کر ( یعنی اقامہ حاصل کر کے ) رہ سکیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اس تحفظ بل میں اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ اس جنگ سے قبل یوکرین میں کسی بھی وجہ سے رہنے والے کسی بھی دیگر ملک کے شہریوں کو 15دن کے اندر اندر واپس جانا ہوگا۔ اس بات کی خاص طور پر وضاحت کی گئی ہے کہ صرف یوکرینی تارکین وطن شہری ہی یورپین یونین میں رہ سکتے ہیں ۔ دوسرے ملکوں میں موجود یوکرین کے عارضی شہریوں کی 15 دن کے بعد قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ ایک اندازے کے مطابق یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تعداد 1600سے کے قریب ہے۔ جس میں سے 357افراد پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس چلے گئے ہیں جبکہ کئی یورپ کے دیگر ملکوں میں ہیں۔پاس کردہ یورپین یونین کے اس قانون کے تحت پولینڈ اور اس کے ارد گرد ممالک میں موجود پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے سیاسی پناہ کے چانسز صفر رہ جاتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید