• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن فری ٹرین مارچ آج پشاور سے روانہ ہوگا،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن فری ٹرین مارچ آج پشاور سے روانہ ہوگاحکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہماری معیشت پر این جی اوز کی صورت میں استعماری فوج مسلط ہے جن پرریاست و حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ،ہماری معیشت ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے سہارے پر ہے جوہر امدادی قسط کسی نہ کسی مطالبے سے مشروط کردیتے ہیں ۔فافین کے حالیہ سروے کے مطابق 97فیصد عوام ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں تو اس مقصد کیلئے کوئی قانون سازی کی ضرورت بھی نہیں ہوگی کیونکہ ہمارا آئین اس میں ہمارا سپورٹر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی میں ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔  انہوں نے کہا کہ  ایوانوں میں آج بھی وہ لوگ بیٹھے ہیں جن کے ڈرائنگ رومز میں لینن اور ماؤزے تنگ کی تصاویر لگی ہیں  ۔ اگر علمائے کرام ملک کو سمر قند و بخارا اور غرناطہ بننے سے بچانا چاہتے ہیں تو ان کو اس امت کی قیادت کیلئے متحد ہوکر آگے آنا ہوگا اور ذات کو پیچھے چھوڑنا ہوگا ، مو  جودہ    حکمرانوں کی موجودگی میں نہ ہماری جغرافیائی حدود محفوظ ہیں نہ نظریاتی حدود ۔امریکی ادارے فافین کے حالیہ سروے سے سامنے آئی ہے اور اس سروے میں عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ وہ اس ملک میں قران و سنت کے نظام کا نفاذ چاہتے ہیں ۔  دوسری جا نب سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کا تین روزہ کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ آج 25  مئی کو پشاور سے صبح 10 بجے روانہ ہوگا۔ٹرین مارچ تین مرحلوں میں کراچی پہنچے گا۔
تازہ ترین