• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی سیاست کرنے والے جمہوریت وترقی کے درپے ہیں، حمزہ شہباز

 لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماوممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی منظرنامہ کسی بھونچال کا متحمل نہیں ہو سکتا،منفی سیاست کرنے والے دراصل جمہوریت اور ملک کی ترقی کے درپے ہیںحکمرانوں کے احتساب کے لئے سب سے بڑی طاقت عوام کی ہوتی ہے۔ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقاضے بدل چکے ہیں،ہر ایک کو صوبائیت سے بالاتر ہو کر سارے پاکستان کی بات کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک کے خوشحال مستقبل کی ضامن ہے جس کے لئے یکساں نظام تعلیم ، یوتھ کو روزگار اور معاشی مواقع فراہم کرنے کے لئے کئی ایک اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں موجودہ حکومت کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں۔انشاء اللہ 2018 تک لوڈشیڈنگ کے سائے چھٹ جائیں گے اور وطن عزیز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں صحیح معنوں میں ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہے گا۔اس موقع پر طلبا وطالبات نے موجودہ حکومت کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ باشعور عوام سیاسی لحاظ سے اپنے اچھے اور برے کی تمیز جانتے ہیں اور وہ کسی قیمت پر نعروں اور وعدوں کی سیاست پر اعتبار نہیں کریں گے۔
تازہ ترین