• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ بھی رہتیک روشن کی گرل فرینڈ کی معترف

والدہ بھی رہتیک روشن کی گرل فرینڈ کی معترف
والدہ بھی رہتیک روشن کی گرل فرینڈ کی معترف 

بالی ووڈ اسٹار رہتیک روشن کی مبینہ گرل فرینڈ صبا آزاد نے اداکار کی والدہ پنکی روشن کو بھی متاثر کردیا۔

صبا آزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ صبا آزاد نے برطانوی اداکارہ آڈری ہیپ برن کے انداز کو کاپی کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اُنہوں نے بہت سارے ونٹیج میگزین دیکھے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ تصویر ان دنوں کی ہیں جن اُنہوں نے ہیپ برن کو کاپی کرنے کی کوشش کی اور بری طرح ناکام رہیں‘۔

تاہم، صبا آزاد کے بہت سے مداحوں اور دوستوں نے ان کے اس انداز کی تعریف کی۔ 

یہی نہیں بلکہ رہتیک روشن کی والدہ پنکی روشن نے بھی صباآزاد  کی ان تصویروں کی تعریف کی۔

اُنہوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’بہت پیاری تصویریں ہیں اور  ہیپ برن سے کافی حد تک مماثلت بھی نظر آرہی ہے‘۔

صباآزاد نے پنکی روشن کے اس کمنٹ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار رہتیک روشن اور صبا کو ممبئی کے ایک ریستوران سے ایک ساتھ نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکار کے صبا کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید