• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ودیا بالن نے 6 ماہ تک شیشہ کیوں نہیں دیکھا تھا؟

ودیا بالن، فائل فوٹو
ودیا بالن، فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے حال ہی میں فلمی کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔

ودیا بالن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بغیر کوئی وجہ بتائے 13 فلموں سے نکال دیا گیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ’آج کل وہی پروڈیوسرز اُنہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے لیے فون کرکے پیشکش کرتے ہیں لیکن اب وہ خود انہیں انکار کر دیتی ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنے ماضی کی ایک تلخ کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ’ایک بار ایک  پروڈیوسر نے اُنہیں اپنی فلم سے نکالا اور ان کی جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرلیا‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ پروڈیوسر کا رویہ ان کے ساتھ انتہائی برا تھا، یہاں تک کے پروڈیوسر نےاُنہیں یہ احساس دلایا کہ وہ بد صورت ہیں‘۔

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ اس واقعہ نے ان کے ذہن پر اتنا برا اثر ڈالا کہ وہ 6 ماہ تک اپنا چہرہ شیشے میں نہیں دیکھ سکیں‘۔

اُنہوں نے ایسا ہی ایک اور واقعہ سنایا کہ’اُنہوں نے بالاچندر کے ساتھ ایک ایسے وقت میں دو فلمیں سائن کی تھیں جب وہ پہلے ہی کئی فلموں کی کاسٹ سے نکالی جاچکی تھیں‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’پھر اُنہیں پتا چلا کہ بالاچندر کی فلم میں بھی ان کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اُنہیں اس بارے میں اطلاع تک نہیں دی گئی‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ’وہ اس واقعہ کے بعد بہت روئیں اور گھنٹوں تک کڑی دھوپ میں پیدل چلتی رہیں‘۔ 

آخر میں اداکارہ نے کہا کہ’وہ یادیں اب دھندلی ہوچکی ہیں لیکن ان تین سالوں میں اُنہوں نے جو کچھ بھی کرنا چاہا وہ بیکار ہو گیا‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید