• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ودیا بالن نے اپنی خوبصورتی کا کریڈٹ اپنے والدین کو دیدیا

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خوبصورتی کا کریڈٹ اپنے والدین کو دیدیا۔ ودیا بالن نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کا سیشن آن کیا اور لکھا کہ پوچھو یا مجھے کچھ بتاؤ، جس پر مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیے لیکن جب اداکارہ سے ان کی عمر، وزن اور خوبصورتی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے منفرد اور حیران کن ردعمل دیا۔ودیا سے سوال ہوا کہ آپ کی عمر کتنی ہے تو انہوں نے مذاق کرتے ہوئے گوگل سرچ انجن کی تصویر جواب میں ایڈ کردی۔ اسی طرح وزن کا پوچھے جانے پر اداکارہ نے میم شیئر کی جس میں ایک کارٹون لیٹ کر اپنے پیروں کے اوپر ویٹ مشین رکھ کر اپنے وزن کی پیمائش کررہا ہے۔ جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ آپ اتنی خوبصورت کیوں ہیں؟۔اداکارہ نے مزاح میں جواب دیا کہ میری خوبصورت کی وجہ یہ ہے کہ میرے والدین نے محنت کی ہے۔

دل لگی سے مزید