• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست کارروائی کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر لاہور کو بھجوادی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر)  مسلم لیگ ملتان کے صدر بلال بٹ کی طرف سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف اثاثے چھپانے پر الیکشن کمیشن ملتان کو دی گئی درخواست کارروائی کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر لاہور کو بھجوادی گئی ۔ الیکشن کمیشن ملتان ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف دی گئی درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کو بھجوا چکے ہیں ، جیسے ہی کارروائی کا حکم ملے گا تحقیقات کا آغاز کر دیں گے ۔ درخواست پر کارروائی بارے فیصلہ صوبائی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لیگی عہدیدار کی طرف سے کچھ ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ 
تازہ ترین