جنگ زدہ ملک یوکرین کی زخمی نوجوان لڑکی نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ٹک ٹاک اسٹار قرار دے دیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک زخمی نوجوان لڑکی سے اسپتال میں ملاقات کی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا ایک اسٹار ہیں۔
16 سالہ نوجوان لڑکی یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے سے نکلتے ہوئے گولہ باری کے دوران زخمی ہوئی۔
زخمی نوجوان لڑکی نے یوکرینی صدر کو بتایا کہ ہر کوئی ٹک ٹاک پر آپ کی حمایت کرتا ہے۔
جس پر یوکرینی صدر نے زخمی لڑکی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے پوچھا کہ تو ہم نے ٹک ٹاک پر قبضہ کر لیا ہے؟
لڑکی نے کہا کہ آپ ٹک ٹاک پر اسٹار بن گئے ہیں، ہر کوئی آپ کے بارے میں بات کرتا ہے اور آپ کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس کے بعد یوکرین کے صدر نے لڑکی کو سفید اور گلابی پھول پیش کیے۔
واضح رہے کہ روسی حملے کے دوران یوکرینی صدر کی جرات کی عالمی سطح پر تعریف کی جا رہی ہے۔
زیلنسکی نے ملک چھوڑنے کی امریکی پیشکش سے انکار کرکے اپنے ملک میں ہی رہنے اور لڑنے کا عہد کیا۔