• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈائریکٹر کا 17 سالہ بیٹا پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک

بھارتی فلم ڈائریکٹر گریش ملک کا 17 سالہ بیٹا منان پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ منان کی موت کے حوالے سے یہ کہناقبل از وقت ہوگا کہ منان کی موت حادثاتی ہے یا پھر اس نے خودکشی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا جارہا ہے کہ منان ہولی کھیلنے گیا تھا اور وہ دوپہر کے وقت گھر واپس آیا اور پھر 5 بجے اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

 5ویں منزل سے گرنے کے بعد منان کو فوری طور پر کوکیلا بین امبانی اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

تورباز میں گریش کے پارٹنر پونیت سنگھ نے پہلے اس خبر کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ کہنے کی حالت میں نہیں ہوں، کیونکہ جو ہوا اس سے میں شدید  صدمے کی حالت میں ہوں۔

خیال رہے کہ گریش ملک نے 2013 میں ’جل‘ کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کی شروعات کی۔ وہ جل (2013)، تورباز(2020) اور من بمقابلہ خان (2021) کے لیے اپنی ہدایت کاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید